13 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 4:58
کراچی :کئی علاقوں میں موسلادھار بارش جاری
جنگ نیوز -
کراچی :کئی علاقوں میں موسلادھار بارش جاری
کراچی…کراچی میں گزشتہ روز شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ اس وقت بھی کئی علاقوں میں موسلا دھار بارش جاری ہے۔محکمہ موسمیات نے بدھ تک شہرمیں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ پیرکی شام ملیر، کورنگی اور لانڈھی میں آندھی کے ساتھ بارش شروع ہوئی اورپھرنارتھ کراچی،فیڈرل بی ایریا، صدر،کلفٹن،آئی آئی چندریگرروڈاوراولڈ سٹی ایریامیں ہلکی اورتیز بارش کاسلسلہ شروع ہوا۔شہرمیں نکاسی آب کے ناقص نظام کے باعث سڑکوں پرمزید پانی کھڑا ہوگیا۔ کئی موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں بند ہوگئیں جبکہ گھر پہنچنے کی جلد ی میں مخالف سمت گاڑیاں چلانے کی وجہ سے ٹریفک جام ہوگیااور شہریوں نے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کیا۔رات گئے نارتھ ناظم آباد،ڈیفنس،صدر،آئی آئی چندریگر روڈ،ایرپورٹ،گلشن اقبال،ایف بی ایریا،نارتھ کراچی، و دیگر علاقوں میں تیز ہواوٴں کے ساتھ موسلادھاربارش ہوئی۔ تیز بارش کے بعدگلستان جوہر میں واقع محکمہ موسمیات کے دفتر کی بجلی غائب ہوگئی جس سے موسم کی مانیٹرنگ کا کام شدید متاثر ہوا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں بدھ تک بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔