تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 4:58

کراچی :ملیر الفلاح سے تین ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

جنگ نیوز -
کراچی :ملیر الفلاح سے تین ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

کراچی…کراچی کے علاقے ملیر الفلاح میں پولیس نے دوکاروائیوں کے دوران قتل کی واردات میں ملوث اور مفرور ملزمان سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا،شرافی گوٹھ پولیس نے 6 ملزمان کو گرفتار کرکے غیر قانونی اسلحہ اور منشیات برآمدکرلی۔ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ایسٹ احسن عمر کے مطابق ملیر الفلاح کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے،الفلاح کے علاقے میں ہی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کی واردت میں ملوث اور مفرور ملزم کو گرفتار کرلیا،ایس ایس پی احسن عمر کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت طاہر بوس کے نام سے ہوئی ہے،شرافی گوٹھ کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کوگرفتار کرلیا،دوسری کارروائی میں شرافی گوٹھ پولیس نے چھاپہ مار کاعروائی کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کرکے بغیر لائسنس والا اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کرلی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.