13 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 5:10
پاکپتن:محکمہ ایکسائزکے افسران سمیت 9ملزموں کیخلاف مقدمہ درج
جنگ نیوز -
پاکپتن:محکمہ ایکسائزکے افسران سمیت 9ملزموں کیخلاف مقدمہ درج
پاکپتن…لاہور سے موٹرسائیکلیں چوری کر کے پاکپتن میں فروخت کرنے والے گروہ کا انکشاف ہونے پر سٹی پولیس نے محکمہ ایکسائزکے افسران سمیت 9ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ ملزموں کے خلاف مقدمہ سٹی پولیس کے تھانے میں عدالت کے حکم پر کیا گیا، جہاں مقامی شو روم کے مالک الا نور نے عدالت میں رٹ دائیر کی تھی کہ محکمہ ایکسائز کے افسران لاہور سے موٹر سائیکلیں چوری کرتے ہیں اور ان کے جعلی دستاویزات تیار کر کے پاکپتن میں اس کے شو روم کے ذ ریعے فروخت کرتے ہیں، عدالت کے حکم پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔