13 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:58
کوئٹہ آنے والی ٹرینیں بدستور تاخیر کا شکار
جنگ نیوز -
کوئٹہ…اندرون ملک سے کوئٹہ آنے والی ٹرینوں کی آمد کے اوقات میں بہتری نہیں آسکی ٹرینیں حسب معمول گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں ریلوے ذرائع کے مطابق کراچی سے آنے والی بولان میل کی 12گھنٹے تاخیر سے دوپہر دو بجے کی بجائے رات 2بجے آمد متوقع ہے، جبکہ کوئٹہ ایکسپریس کی آمد میں بھی 10گھنٹے سے زائد کی تاخیر ہے اور اس ٹرین کا شام 6 بجے کی بجائے کل صبح چار بجے آنے کا امکان ہے،اسی طرح راولپنڈی سے آنے والی جعفر ایکسپریس کی آمد میں بھی سات گھنٹے سے زائد کی تاخیر ہے، اور اس ٹرین کی آمد سہ پہر تین بجے کی بجائے رات 10بجے متوقع ہے ، ریلوے انکوائری کے مطابق ان ٹرینوں کی آمد میں مزید تاخیر بھی ہوسکتی ہے۔دوسری جانب کوئٹہ سے اندرون ملک جانے والی ٹرینوں کی روانگی میں بھی تاخیر ہوئی ہے، جعفر ایکسپریس ایک گھنٹہ پندرہ منٹ کی تاخیرسے روانہ ہوئی جبکہ کوئٹہ ایکسپریس تقریبا ایک گھنٹہ اور بولان میل تقریبا پندرہ منٹ سے زائد کی تاخیر سے اپنی منزل کی جانب روانہ ہوئی۔