13 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:20
گورنرہاوٴس کی کسی چھوٹی جگہ منتقلی زیر غور ہے، رانا ثناء اللہ
جنگ نیوز -
لاہور…وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب سے گورنر ہاوٴس واپس لے کر انہیں کسی چھوٹی جگہ منتقل کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ گورنر کی شایان شان جی او آر میں ایک کینال کا آفس دیا جا سکتا ہے۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے پاس جو بڑے گھر ہیں وہاں بھی گورنر کو منتقل کیا جاسکتا ہے۔ گورنر کے پاس 18 ویں ترمیم کے بعد وائس چانسلر کے تقرر کا کوئی اختیار نہیں۔ وزیر اعلیٰ چانسلرز کی تقرری کے اختیارات سنڈیکیٹرز کو دے رہے ہیں۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری کے خلاف کرپشن کے ثبوت اکھٹے کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ان کا نام ہی کرپشن کی علامت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت ڈینگی کے خلاف پوری کوشش کررہی ہے۔