تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:46

ایبٹ آباد کمیشن کے اراکین بن لادن کمپاوٴنڈ کا دورہ کرنے پہنچ گئے

جنگ نیوز -


ایبٹ آباد…ایبٹ آبادکمیشن کے ارکان اسامہ بن لادن کے کمپاونڈ کا دورہ اور کیس کی تحقیقات کرنے والے اداروں کے حکام سے ملنے ایبٹ آباد پہنچ گئے ہیں۔ کمیشن کے اراکین ان اداروں کے حکام سے کیس میں اب تک کی پیش رفت سے متعلق آگاہی بھی حاصل کریں گے۔ایبٹ آباد کمیشن کی سربراہی جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایبیٹ آباد کمیشن اسامہ بن لادن کے کمپاونڈ کا دورہ کرے گا، کمیشن نے ایبٹ آباد واقعہ کی تحقیقات کرنے والے پولیس اور دیگر اداروں کے حکام کو بھی طلب کر لیا ہے۔ کمیشن ایبٹ آباد میں تین دن قیام کرے گا۔کمیشن کے دیگر ارکان میں سابق سفیر اشرف جہانگیر قاضی، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ندیم احمد اور سابق آئی جی خیبر پختونخوا ہ عباس خان شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.