تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:46

دہشت گردی کیخلاف پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رہیگا، جو بائیڈن

جنگ نیوز -
واشنگٹن …جنگ نیوز… امریکا کے نائب صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ امریکا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے حق میں ہے۔ واشنگٹن میں سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی نائب صدر نے کہا کہ امریکا چاہتا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کے خاتمے کیلئے مزید اقدامات کرے اور باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی کوششیں کرے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی کارروائیوں سے القاعدہ کو کافی حد تک نقصان پہنچا ہے جس کی بدولت امریکی شہری دس سال پہلے کی نسبت اب زیادہ محفوظ ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.