13 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:46
امیتابھ اور سری دیوی 18برس بعد ایک ساتھ جلوہ گر ہونگے
جنگ نیوز -
ممبئی …جنگ نیوز… امیتابھ بچن اور سری دیوی 18برس بعد فلم ”انگلش ونگلش“ میں جلوہ گر ہونگے۔ سپر ہٹ فلم خداگواہ میں ایک ساتھ کام کرنے والے امیتابھ بچن اور سری دیوی 18برس بعد فلم ”انگلش ونگلش “ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہونگے۔ واضح رہے کہ مذکورہ فلم کی عکس بندی شروع کردی گئی ہے اور اس کا کچھ حصہ نیویارک میں بھی مکمل کیا جائے گا۔ مذکورہ فلم آئندہ سال کے اوائل میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔