13 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:46
کترینہ کیف سنجے دت کے ساتھ آئٹم سانگ کیلئے رضا مند
جنگ نیوز -
ممبئی …جنگ نیوز… کترینہ کیف پہلی مرتبہ سنجے دت کے ساتھ آئٹم سانگ کیلئے رضا مند ہوگئیں۔ فلم ”باڈی گارڈ“ میں کامیاب آئٹم سانگ دینے والی اداکارہ نے فلم ”اگنی پتھ“ میں آئٹم سانگ کرنے کی رضامندی کا اظہارکردیا ہے جس میں وہ پہلی مرتبہ سنجے دت کے ہمراہ آئٹم سانگ کی عکس بندی کروائیں گی۔ مذکورہ گانے کی موسیقی اجے اتل نے دی ہے جو اس سے قبل فلم سنگھم کا میوزک بھی ترتیب دے چکے ہیں۔