13 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:46
چین پاکستان سے سب سے زیادہ سنگ مرمر درآمد کرنے والا ملک بن گیا
جنگ نیوز -
اسلام آباد…جنگ نیوز…چین پاکستان سے سب سے زیادہ سنگ مرمر درآمد کرنے والا ملک بن گیا جس نے گزشتہ سال جولائی سے رواں سال مارچ تک 70 ہزار 790 میٹرک ٹن سنگ مرمر درآمد کیا گیا۔ وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق ملک کو سنگ مرمر کی برآمد سے بھاری منافع حاصل ہوا ہے۔ چین نے مالی سال دو ہزار 2009-10ء کے دوران پا کستان سے 31 ہزار 921 میٹرک ٹن سنگ مرمر درآمد کیا تھا۔ متحدہ عرب امارات پاکستان سے سنگ مرمر درآمد کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے جس نے جولائی 2010ء سے مارچ 2011ء کے دوران 2994 میٹرک ٹن سنگ مرمر درآمد کیا۔ سعودی عرب پاکستان سے سنگ مرمر کی درآمد کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہے اور اس نے اس عرصے کے دوران 2515 میٹرک ٹن سنگ مرمر درآمد کیا۔