13 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:57
ملک میں بجلی کی طلب اور رسد کافرق 3873 میگاواٹ ہو گیا
جنگ نیوز -
اسلام آباد…جنگ نیوز… ملک میں بجلی کی طلب اور رسد کے درمیان فرق 3873 میگاواٹ ہو گیا ہے۔ منگل کو وزارت پانی و بجلی کے ترجمان نے ایک بیان میں بتایا کہ گزشتہ روز بجلی کی مجموعی پیداوار 14 ہزار 426 میگاواٹ اور طلب 18 ہزار 299 میگاواٹ ہے جبکہ کے ای ایس سی کو 630 میگاواٹ بجلی فراہم کی گئی۔ اس کے علاوہ پن بجلی کی پیداوار 6673 میگاواٹ، تھرمل منصوبوں کی پیداوار 1738 میگاواٹ، آئی پی پیز کی پیداوار 5881 میگاواٹ اور رینٹل منصوبوں کی پیداوار 134 میگاواٹ رہی۔