13 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:57
جاپان سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان فراہم کریگا
جنگ نیوز -
اسلام آباد…جنگ نیوز… جاپان کی حکومت نے پاکستان کی اپیل پر سندھ کے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے ساڑھے 4 لاکھ ڈالر مالیت کا ہنگامی امدادی سامان فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان نے منگل کو ایک بیان میں کہا ہے کہ جاپانی حکومت خیمے، پانی صاف کرنے والی گولیاں اور ادویات فراہم کرے گی۔