13 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:29
چین: ریسکیو ورکرز سیلاب میں پھنسے دو افراد کو بچاتے ہوئے خود پھنس گئے
جنگ نیوز -
بیجنگ…جنوب مغربی چین میں ریسکیو ورکرز سیلابی پانی میں پھنسی گاڑی سے دو افراد کو بچاتے ہوئے خود پھنس گئے۔ سات گھنٹوں کی محنت کے بعد سب کو بچالیا گیا۔ سی شو آن صوبے کے شہر ”گوآن یوآن “میں تین افراد اپنی گاڑی میں پل عبور کرتے ہوئے۔مون سون بارشوں سے بپھرے ”جیلنگ“دریا کے پانی کی زد میں آگئے،ایک شخص پانی میں بہہ گیاجبکہ دو گاڑی میں پھنس گئے۔ تین ریسکیو ورکرز نے کشتی کے ذریعے حادثے کے مقام پر پہنچ کر گاڑی میں پھنسے افراد کو بچانے کی کوشش کی، تاہم زبردست ریلا آنے کے باعث وہ بھی پھنس گئے۔ مزید پچاس ریسکیو ورکرز کو طلب کیا گیا اور excavator کی مدد سے تمام پانچ افراد کو بچایا جاسکا۔