13 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:45
برطا نیہ: مزاحیہ فن کا رکی دریا ئے تھیمز میں140 میل تک تیر اکی
جنگ نیوز -
لندن …برطا نوی مزاحیہ فن کا ر David Walliamsنے فلا حی مقصد کے لیے لندن کے دریا ئے تھیمز میں 140میل کا فاصلہ تیر اکی کر تے ہوئے طے کرلیا ہے۔David نے دریائے تھیمز کے ٹھنڈے یخ پا نی میں آ ٹھ دنو ں میں رو زانہ آ ٹھ گھنٹے تک تیر اکی کر نے کا مشکل مشن سرانجا م دیاگو وہ دورانِ مشن بیماری سے بھی لڑتے رہے۔ اس مشن کے دوران ڈیوڈ نے کُل ایک سو چالیس میل تک تیر اکی کی جس کا مقصد بے گھر بچوں کے لیے امداد ی رقم جمع کر نا تھا۔گذشتہ روز ویسٹ منسٹر ایبے پر اختتام پذیر ہونے والی اس مہم کے دوران40سالہ ڈیوڈ نے امدادی مقصد کے تحت1ملین پاؤنڈ جمع کیے ۔ واضح رہے کہ ڈیوڈ اس سے قبل بھی فلا حی مقا صد کے لیے ایسی امدادی مہمات کا حصہ بن چکا ہے ۔