تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:45

کینسر میں مبتلابرطانوی اداکار اینڈی وائٹ فیلڈ چل بسے

جنگ نیوز -


سڈنی …امریکی ٹی وی ڈرامہ اسپارٹیکس کے ہیرو برطانوی اداکار اینڈی وائٹ فیلڈ کینسر کے عارضے کے سبب انتقال کر گئے ہیں، ان کی عمر انتالیس سال تھی۔اینڈی وائٹ فیلڈ نے اٹھارہ ماہ کینسر کا مقابلہ تو کیا لیکن آخر کار وہ دو روز پہلے آسٹریلوی شہر سڈنی میں زندگی کی بازی ہار گئے۔اینڈی وائٹ فیلڈ شمالی ویلز میں پیدا ہوئے تاہم وہ 1999میں آسٹریلیا ہجرت کر گئے تھے۔ اینڈی کے بیمار ہونے کے بعد ٹی وی ڈرامہ میں ان کا کردار اداکار لیام مِک انٹائر کو دے دیا گیا۔انہوں نے ٹی وی ڈرامہ سیریز کی تیرہ اقساط میں ٹائٹل کردار ادا کیا جو سنہ دو ہزار دس میں نشر کیا گیا۔ جب اس سلسلے کی دوسری سیریز کی شوٹنگ شروع ہونے کو تھی تو اینڈی وائٹ فیلڈ بیمار ہوئے اور ڈاکٹروں نے ان کی بیماری کی وجہ کینسر بتائی جس کے بعد سیریز کا ہیرو تبدیل کردیا گیا تھا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.