14 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 4:33
القاعدہ کمزور ہوگئی لیکن خطرات موجود ہیں ، سی آئی اے سربراہ
جنگ نیوز -
واشنگٹن ... امریکی سی آئی اے کے سربراہ ڈیوڈ پیٹریاس عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار کانگریس کے سامنے پیش ہوئے،جہاں ان کا کہنا تھا کہ اسامہ کی ہلاکت کے بعد القاعدہ کمزور ہوئی ہے،لیکن اس کے باوجود امریکا کو درپیش خطرات کم نہیں ہوئے ہیں،غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے نئے سربراہ ڈیوڈ پیٹریاس یہ عہدہ سنبھالنے کے بعد کانگریس کے سامنے پیش ہوئے تھے، جہاں ان ان کا کہنا تھا کہ یمن میں القاعدہ انتہائی خطرناک شکل اختیار کرتی جارہی ہے، نائن الیون کو دس برس گزرنے کے باوجود آج بھی القاعدہ امریکا کے لیے تشویش کا باعث ہے، ،ان کا کہنا تھا کہ القاعدہ کے کئی گروپ اب آزادانہ کام کر رہے ہیں، جنوبی صومالیہ بھی القاعدہ کے دہشت گردوں کی آماجگاہ بنتا جارہا ہے۔