تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 4:33

عرب خطے میں تبدیلی امریکا کیلئے بڑا دھچکا ہے ،ایمن الظواہری

جنگ نیوز -


دبئی ... القاعدہ کے نئے سربراہ ایمن الظواہری کی نئی وڈیو جاری کی گئی ہے ،جس میں انہوں نے خبردار کیاہے کہ عرب خطے میں آنے والی تبدیلی امریکا کے لئے بڑا دھچکا ہے، امریکی ٹی وی کے مطابق القاعدہ کے لیڈر ایمن الظواہری کی وڈیو ایک گھنٹہ طویل ہے، یہ ویڈیو ویب سائٹ پر جاری کی گئی ہے ،جبکہ اس کے ساتھ ساتھ اسامہ کی وہ وڈیو بھی جاری کی گئی ہے جو مئی میں ان کی ہلاکت سے پہلے ریکارڈ کی گئی تھی،ایمن الظواہری کی نئی وڈیو امریکا میں نائن الیون کے دس سال پورے ہونے کے دو روز بعد جاری کی گئی ہے،ایمن الظواہری نے عرب خطے میں آنے والی تبدیلی کو موسم بہار قرار دیتے ہوئے کہاکہ لیبا،تیونس،مصر کو امریکی غلامی سے آزادی ملی ہے اور ہزاروں اسلام پسند قیدی جو امریکا کے حکم پر گرفتار تھے آج آزادہو چکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.