تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 4:33

لاہور: ڈینگی بخار میں مبتلا ایک اور مریض دم توڑ گیا

جنگ نیوز -


لاہور ... لاہور میں ڈینگی بخار میں مبتلا ایک اور مریض دم توڑ گیا ہے،جس کے بعد شہر میں ڈینگی بخارکی وجہ سے جاں بحق افراد کی تعداد13ہو گئی ہے ڈینگی بخارسے جاں بحق ہونیوالا40سالہ سید ندیم رضا نیو مزنگ کا رہائشی اور محکمہ بہبود آبادی میں ملازم تھا،اہلِ خانہ نے بتایا کہ سید ندیم رضا ہفتے کے روز بخار میں مبتلا ہوا،اسے سروسز اسپتال میں داخل کرایا گیا،جہاں اس کے ٹیسٹوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی،4روز بعد سید ندیم رضا جان کی بازی ہار گیا،،دوسری جانب سروسز اسپتال کی طرف سے جاری کئے گئے ڈیتھ سرٹیفکیٹ میں جہاں سید ندیم رضا کو ڈینگی بخار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے،وہاں اس کی موت کی وجہ دل کی شریانیں بند ہونے کو قرار دیا گیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.