تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 4:33

امریکانے مذہبی پابندیاں لگانے والے 8 ممالک کو بلیک لسٹ کردیا

جنگ نیوز -


واشنگٹن ... امریکا نے مذہبی پابندیاں عائد کرنے والے آٹھ ممالک کو بلیک لسٹ کردیا،جن میں چین،ایران اور سعودی عرب بھی شامل ہیں، جبکہ پاکستان کو واچ لسٹ میں رکھا گیا ہے،امریکی محکمہ خارجہ کی عالمی مذہبی آزادی کی رپورٹ برائے دوہزار دس کی دوسری ششماہی میں جن آٹھ ممالک کو مذہبی پابندیاں لگانے پر بلیک لسٹ قرار دیا ہے،ان میں چین،سعودی عرب،میانمار، سوڈان،اریٹریا،شمالی کوریا،ایران اور ازبکستان شامل ہیں، جبکہ افغانستان،مصر،عراق، نائیجریا، روس، تاجکستان، ترکمانستان،وینزویلا،ویتنام اور پاکستان کو واچ لسٹ میں رکھا گیا ہے،امریکی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن کا کہنا ہے کہ جب حکومتیں مذہبی آزای کا احترام کرنے لگیں،اور رواداری کی فضا برقرار رکھنے میں قائم رہیں تو ایسے ممالک مستحکم رہتے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.