14 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 4:46
اندرون ملک سے کوئٹہ آنیوالی ٹرینوں کی آمد میں تاخیر
جنگ نیوز -
اندرون ملک سے کوئٹہ آنیوالی ٹرینوں کی آمد میں تاخیر
کوئٹہ …اندرون ملک سے کوئٹہ آنیوالی ٹرینوں کی آمد میں تاخیر کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔پچھلے کئی روز کی طرح منگل کو کوئٹہ آنے والی بولان میل بیس گھنٹے اور کوئٹہ ایکسپریس سترہ گھنٹوں کی تاخیر سے بدھ کی صبح پہنچے گی۔ریلوے ذرائع کے مطابق منگل کو راولپنڈی سے آنیوالی جعفرایکسپریس دس گھنٹے کی تاخیر سے کوئٹہ پہنچی جبکہ منگل کو کراچی سے کوئٹہ آنے والی بولان میل کا بیس گھنٹے اورپشاور سے کوئٹہ آنے والی کوئٹہ ایکسپریس کاسترہ گھنٹے کی تاخیر سے بدھ کی صبح دس اور گیارہ بجے تک پہنچنے کا امکان ہے تاہم اس میں مزید تاخیر ہوسکتی ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق ٹرینوں کی آمدمیں تاخیرکی اہم وجہ ریلوے انجنوں کا خرابی اور سندھ میں ہونے والی بارشیں ہیں۔مسافروں ٹرینوں کی آمد میں تاخیر کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کاسامنا ہے۔