14 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 4:46
اوباما جاب پلان پیش کرنے اوہائیوپہنچ گئے
جنگ نیوز -
اوباما جاب پلان پیش کرنے اوہائیوپہنچ گئے
کولمبس…امریکی صدر براک اوباما ملازمتوں کے نئے مواقع کی فراہمی کا منصوبہ پیش کرنے کے لئے اوہائیو پہنچ گئے،جہاں انہوں نے اپوزیشن کو خبردار کیا ہے کہ ان کی تجاوز پر تاخیر سے کام نہ لیں،امریکا کی خستہ حال معیشت میں نئی روح پھونکنے اور بیروزگاری کی شرح نو اعشاریہ ایک فیصد سے کم کرنے کے لئے،اوباما نے چارسوسینتالیس ارب ڈالرز کا جاب پلان بنایا ہے،جس کی حمایت حاصل کرنے کے لئے بذریعہ سڑک وہ ریاست اوہائیو پہنچے،انہوں نے ریاست کے مرکزی شہر کولمبس کے ایک ہائی اسکول میں ہزاروں کے اجتماع سے خطاب کیا،جہاں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ری پبلکنز ان کے جاب پلان کی مخالفت کررہے ہیں،وہ امیروں اور کارپوریٹ اداروں پر مزید ٹیکس لگانا چاہتے ہیں لیکن اپوزیشن ایسا نہیں چاہتی۔