تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 4:58

امدادی سامان پاکستان بھجوایا ہے، مزید امداد پر غور کرینگے،امریکا

جنگ نیوز -


امدادی سامان پاکستان بھجوایا ہے، مزید امداد پر غور کرینگے،امریکا

واشنگٹن… امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان میں طوفانی بارشوں سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے اگر مزید امداد کی اپیل کی گئی تو اس پر غور کیا جائے گا۔واشنگٹن میں معمول کی پریس بریفنگ کے دوران ترجمان محکمہ خارجہ وکٹوریا نولینڈ کا کہناتھاکہ پاکستان کے سیلاب زرگان کو مناسب امدادی سامان بھیجا جارہا ہے۔ ان کا کہناتھاکہ پاکستان میں متاثرین سیلاب کی امداد 10ستمبر کو شروع کر دی گئی تھی اورکچھ امدادی اشیاء سیلاب متاثرین میں تقسیم کر دی گئی ہیں۔ ترجمان کا کہناتھا کہ ان امدادی سامان میں 8 ہزار ٹینٹ،17 ہزار شیلٹر کیٹس اور دیگر غذائی اشیاء شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ امداد کی تقسیم عالمی غیرسرکاری تنظیموں کے ذریعے شفاف طریقے سے کی جاتی ہے۔اگرپاکستان سے مزید امداد کی اپیل آئی تو اس پر بھی غور کریں گے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.