15 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:46
لوئر دیر میں نمازجنازہ کے دوران دھماکا،6افراد جاں بحق
جنگ نیوز -
لوئردیر…لوئر دیر میں نماز جنازہ کے دوران ہونے والے دھماکے سے کم ازکم چھ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق لوئر دیر میں جندول کے گاوٴں سدبرکلے میں مقامی قبائلی سردار کی نماز جنازہ ادا کی جارہی تھی کہ دھماکا ہوگیا،دھماکے سے سے چھ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، دھماکے کی نوعیت کاابھی تک پتہ نہیں چلا ہے۔