تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:58

امریکا: بے روزگاری الاوٴنس کیلئے درخواستوں کی تعداد میں اضافہ

جنگ نیوز -
واشنگٹن …جنگ نیوز… امریکا میں گذشتہ ہفتے بے روزگاری الاوٴنس کے لیے درخواست دینے والے افراد کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔ امریکی محکمہ محنت کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق بے روزگاری الاونس کے لیے درخواستیں دینے والے امریکیوں کی تعداد میں گذشتہ ہفتے کے مقابلے میں گیارہ ہزار افراد کا اضافہ ہوا اور اب ان افراد کی تعداد چارلاکھ 28 ہزار ہوگئی ہے جنہوں نے اپنی ملازمتیں ختم ہونے کے بعد بیروزگاروں کے لیے حکومتی پروگرام میں اپنے نام درج کرائے ہیں۔ بے روزگار افراد کی نئی تعداد جون کے بعد سے سب سے زیادہ ہے اور وہ امریکی معیشت میں مسائل کی بدستور موجودگی کی جانب نشان دہی کرتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.