تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:10

چیئرمین جسقم بشیر قریشی کو 4روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

جنگ نیوز -


کراچی…جئے سندھ قومی محاذ کے چیئرمین بشیر قریشی کو 4روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا جبکہ انکے گرفتار ہونے والے ساتھی شیراز سبحانی کے خلاف مقدمہ خارج کر دیا گیا۔اس سے قبل وہ اور انکے دو ساتھیوں کو پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا۔ اس موقع پولیس کی بھاری نفری موقعے پر موجود تھی۔ جسقم کے چیئرمین بشیرقریشی اور انکے دو ساتھی بدرالدین اور شیراز احمد کو پولیس نے ملیر کورٹ کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے عبدالقیوم صدیقی کی عدالت میں پیش کیا۔ اس موقع پر جئے سندھ قومی محاذ کے کارکنان بڑی تعدادموجود تھے جنہوں نے بشیر قریشی پر پھول نچھاورکئے ۔ اس موقع پر جسقم کے چیئرمین بشیرقریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم بے گناہ ہیں، جس اسلحے کی برآمدگی کی بنیاد پر مقدمہ بنایا گیا اس کا لائسنس عدالت میں پیش کر دیا ہے پھر بھی ہمیں جیل بھیجا جا رہاہے۔ رحمن ملک کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے رحمن ملک کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ جہاں دہشت گرد موجود ہیں وہاں کوئی نہیں جاتا، حکومت صرف بے گناہوں کو پکڑنے میں مہارت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار مرزا بھی کہتے ہیں کہ رحمن ملک پیدائشی جھوٹے ہیں، میرے اوپر دو بار قاتلانہ حملہ ہوا تاہم آج تک ملزمان نہیں پکڑے گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.