تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:17

ریلوے بوگی چوری کیسمیں ملوث 3ملزمان معطل

جنگ نیوز -
لاہور… محکمہ ریلوے نے بوگی چوری میں ملوث تین ملزموں کومعطل کردیاہے۔لوہاتانبا اوربوگی کی بریک چوری کے مختلف مقدمات بھی کھول کرگرفتار ملازمین سے تفتیش شروع کردی۔ریلوے حکام نے گرفتار کئے گئے کھاریاں کے اسٹیشن ماسٹر محمد زمان،گڈز کلرک محمد عدنان،الیکٹرک کلرک سلیم اختر کومعطل کرکے ان کے خلاف محکمانہ انکوائری بھی شروع کردی ہے اوراعلان کیاہے کہ جرم ثابت ہوتے ہی ذمہ داروں کونوکری سے برطرف کردیاجائیگا۔تحقیقاتی افسر کے مطابق سٹیشن ماسٹرمحمدزمان سمیت تینوں ملزموں نے اقرارجرم کرلیاہے اورچوری کی رقم بھی برآمد کرلی ہے۔ریلوے پولیس کے مطابق گذشتہ پانچ سالوں می ں ریلوے میں چوری کے مختلف مقدمات ری اوپن کرکے گرفتار ملزموں سے تفتیش شروع کردی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.