تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:17

چیئر مین اپٹما کی جانب سے ایل این جی پالسی 2011 کا خیر مقدم

جنگ نیوز -


کراچی…چیئر مین اپٹما نے حکومت کی ایل این جی پالسی سال 2011 کا خیر مقدم کیا ہے۔آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسو سی ایشن کے چیئرمین اعجاز گوہر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اٹھایا گیا یہ قدم صیح سمت میں ہے اور اس سے ملکی معیشت کو کافی فائدہ ہو گا۔ انھوں نے وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کی ذاتی دلچسپی کو سرہاتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ ملکی معیشت کی لئے بہت اہمیت کا حامل ہے۔ چیئرمین اپٹما نے کہا کہ ملک میں جاری گیس کی کمی کے باعث ٹیکسٹائیل صنعت کو کافی نقصان ہوا ہے اور اس وقت انڈسٹری پیدواری صلاحیت سے 30 فی صد کم پر کام کررہی ہے۔ ایل این جی پالسی کے تحت درآمد کی جانے والی ایل این جی پالیسی ٹیکسٹائل صنعت کے لئے کا فی فائدہ مند ثابت ہو گی۔ ا انھوں نے تھرڈ پارٹی کی ذریعے درآمد پر نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ۔ ایل این جی کو براہ راست صارفین کو فراہم کرنے سے صرف نجی پاور پلانٹس ہی مستفید ہوں گے۔ چناچہ قومی مفاد کے لئے ایل این جی کو اایس ایس جی سی اور ایس این جی پی ایل کے سسٹم میں لانا چاہیے تاکہ ملکی معیشت کو اس کا فائدہ پہنچ سکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.