تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:18

تحصیل علی زئی کے قریب شدت پسندوں کی فائرنگ،3افراد جاں بحق

جنگ نیوز -


پارا چنار…ٹل پارچنار روڈ کی بندش کے باعث متبادل راستہ اختیار کرکے علی تحصیل زئی کی طرف جانیوالی کار پر مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ آج علی الصبح تخریب کاری کا ایک افوسناک واقعہ درخان روڈ پراس وقت پیش آیاجب گھات لگائے مسلح افراد نے پاراچنار سے علی زئی کی طرف جانے والی کار پر اندھا دھند گولیاں برسادیں۔جس کے نتیجے میں کار سوار تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق افراد کا تعلق پاراچنار کے طوری قبائل سے بتایا جاتا ہے جن کی لاشیں پاراچنار منتقل کردی گئی ہیں۔یاد رہے کہشدت پسندوں کارروائیوں کی وجہ سے ٹل پاراچنار روڈ گزشتہ 4 سال سے بند ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.