تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:18

بلوچستان میں پولیو کے دو نئے کیس،رواں سال تعداد36 تک پہنچ گئی

جنگ نیوز -


کوئٹہ…بلوچستان میں پولیو کے دو نئے کیس سامنے آگئے، جس کے بعد صوبے میں رواں سال کے دوران پولیو کیس کی تعداد 36تک پہنچ گئی۔محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق پولیو کے نئے کیسز کوئٹہ اور لورالائی سے رپورٹ ہوئے ہیں، کوئٹہ کے علاقے کلی کوتوال میں ایک شخص گل محمد کی تین سالہ بچی اور لورالائی کے علاقے دکی میں عبدل انور کے ایک سالہ بٹیے میں پولیو کے وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ، اس سے پہلے بھی بلوچستان میں پولیو کے کیسز قلعہ عبداللہ، کوئٹہ پشین، خضدار، نوشکی، ڈیرہ بگٹی اور کوہلو سے سامنے آچکے ہیں ، پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر صوبے کے پولیو کے حوالے سے ہائی رسک اضلاع میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم کل سوموار سے شروع کی جارہی ہے پولیو کے حوالے سے ہائی رسک زون میں شامل اضلاع کوئٹہ، پشین اور قلعہ عبداللہ میں انسداد پولیو کی چھ روزہ مہم جبکہ دیگر 12اضلاع میں سہ روزہ مہم چلائی جائے گی، ضلعی انتظامیہ کے مطابق پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کوانسداد پولیوکی ویکسین نہ پلوانے والے والدین اورمہم میں رکاوٹ بننے والے عناصر کے خلاف ایف آئی آردرج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.