18 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 12:34
پاک بحریہ کی بارش سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں
جنگ نیوز -
کراچی…پاک بحریہ کی جانب سے سندھ میں بارش سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں چوبیس گھنٹے کے دوران پندرہ ہزار کلو راشن تقسیم اور نو سو مریضوں کو طبی امداد دی گئی۔آئی ایس پی آر بحریہ کے مطابق سندھ کے بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں پاک بحریہ کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پاک بحریہ کی طرف سے 15000کلوگرام راشن متاثرین میں تقسیم کیا گیا۔پاک بحریہ کے طبی کیمپوں میں 24 گھنٹوں کے دوران 900 متاثرین کو طبی امداد دی گئی۔ پاک بحریہ نے ٹنڈوباگو میں 4500 کلو گرام راشن، بینظیرآباد میں 7000 کلو گرام جبکہ 15000 کلو گرام راشن مٹیاری سعیدآباد میں تقسیم کیا۔ مختلف علاقوں کے متاثرین میں پاک بحریہ کے سی کینگ ہیلی کاپٹر کے ذریعے 2 ہزار کلوگرام راشن تقسیم کیا گیا۔