18 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:56
بھارت اور نیپال میں شدید زلزلہ، 13افراد ہلاک، عمارتوں کو نقصان
جنگ نیوز -
نئی دہلی …شمال مشرقی بھارت میں آنیوالے زلزلے کے باعث بھارت کے مختلف شہروں میں 8 جبکہ نیپال میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ بھارت کے شمالی اور مشرقی ریاستوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق زلزلے کے باعث بھارت کے مختلف شہروں میں آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔ دور دراز کے علاقوں سے اب تک اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں اور خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ نئی دلی،پٹنا، کولکتا،لکھنو اورگوہاٹی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ریاست سکم کے دارالحکومت گنگھٹوک سے 64 کیلو میٹر دور تھا۔زلزلے کے باعث متاثرہ علاقے میں ٹیلی فون لائن بند ہو گئے ہیں اور موبائل نیٹ ورک نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے اور پورے شمال مشرقی ریاست کی بجلی منقطع ہو گئی ہے اور عمارتوں میں دراڈیں آئیں ہیں۔زلزلے کے بعد بھارتی ریاست سکم میں 4.8 شدت کے آفٹر شاکس بھی محسوس کئے گئے۔ پولیس کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں برطانوی سفارت خانے کی دیوار گرنے سے تین افراد ہلاک اور مشرقی نیپال میں دو افراد ہلاک ہوئے۔