18 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:56
بھارت،بنگلہ دیش ،بھوٹان اور نیپال میں زلزلہ،18 ہلاک
جنگ نیوز -
نئی دہلی …بھارت،بنگلہ دیش ،بھوٹان ،نیپال اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث کم از کم 18افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہو گئے ۔بھارتی میڈیا کے مطابقشمال مشرقی بھارت میں آنیوالے زلزلے سے جیل کی دیوار ٹوٹ گئی اور مواصلات کا نظام تباہ ہو گیا۔بھارتی ریاست سکم میں متعدد عمارتیں زمین بوس ہو گئیں،جیل کی دیوار ٹوٹنے کے بعد 1100قیدیوں نے فرار کی کوشش کی جو پولیس نے ناکام بنا دی۔ حکام کی جانب سے لاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ ریکٹر اسکیل پرزلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق زلزلے کے باعث بھارت کے مختلف شہروں میں اب تک 10سے14 افراد کی ہلاکت جبکہ نیپال میں5سے8افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں اور ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ظاہرکیوں دور دراز کے علاقوں سے اب تک اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں اور خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ نئی دلی،پٹنا، کولکتا،لکھنو اورگوہاٹی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ریاست سکم کے دارالحکومت گنگھٹوک سے 64 کیلو میٹر دور تھا۔زلزلے کے باعث متاثرہ علاقے میں ٹیلی فون لائن بند ہو گئے ہیں اور موبائل نیٹ ورک نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے اور پورے شمال مشرقی ریاست کی بجلی منقطع ہو گئی ہے اور عمارتوں میں دراڈیں آئیں ہیں۔زلزلے کے بعد بھارتی ریاست سکم میں 4.8 شدت کے آفٹر شاکس بھی محسوس کئے گئے۔ پولیس کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں برطانوی سفارت خانے کی دیوار گرنے سے تین افراد ہلاک اور مشرقی نیپال میں دو افراد ہلاک ہوئے۔