تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:45

شہباز شریف بلدیاتی نظام تباہ نہ کرتے تو ڈینگی مصیبت نہ بنتا،پرویز الٰہی

جنگ نیوز -
لاہور…مسلم لیگ ق کے راہنما اورسینئر وفاقی وزیرچودھری پرویزالٰہی نے کہاکہ اگر پنجاب میں بلدیاتی سسٹم رہتا تو آج وزیراعلیٰ پنجاب توپوں سے مچھر نہ مارتے پھرتے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسٹیٹ گیسٹ ہاوٴس لاہورمیں سابق ناظمین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چودھری پرویز الٰہی کا کہناتھا کہ اللہ کرے ڈینگی سے باقی پنجاب کا حال لاہور جیسا نہ ہو،شہباز شریف بلدیاتی نظام اور ادارے برباد نہ کرتے تو آج مریض اسپتالوں کی سیڑھیوں اور سائیکل ا سٹینڈز پر نہ تڑپ رہے ہوتے۔ انکا کہناتھاکہ بلدیاتی نظام ہوتا تو لاہورمیں ایک ڈی سی او کی بجائے2100منتخب نمائندے عوام کی خدمت میں مصروف ہوتے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.