18 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:45
سیلاب سے فصلوں کو نقصان،سبزیاں 20سے 25فیصد تک اضافہ
جنگ نیوز -
کراچی …سندھ میں سیلاب سے فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے کراچی میں سبزیوں کی قیمت میں20سے 25 فیصد تک اضافہ ہوگیا ہے ۔اتوار کو کراچی کے شہریوں کی بڑا تعداد بچت بازاروں کا رخ کرتی ہے تاکہ کم پیسوں میں گھر کی خریداری ہو سکے۔ لیکن بچت بازاروں میں بھی شہریوں کایہی رونا تھا کہ سبزی کی قیمتوں میں شدید اضافہ ہوا ہے اور وہ آہستہ آہستہ ان کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہیں۔ اتوار بازارمیں بھی ٹماٹر 55 سے 60 روپے کلو جبکہ بھنڈی اور لوکی 100 روپے کلوتک پہنچ چکی ہے۔اتوار بازار کے منتظم کا کہنا ہے کہ سندھ میں سیلاب کے باعث فصلیں تباہ ہونے کی وجہ سے سبزی کم آرہی ہے جس کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔اشیاء خوونوش کی قیمتوں سے عوام ویسے ہی پریشان ہیں اور حالیہ اضافے نے دو وقت کا کھانا بھی مشکل کردیا ہے۔