18 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:45
روس :ائیر پورٹسپر سستانیکیلئے سلیپ باکس متعارف
جنگ نیوز -
ماسکو…روس میں اہم عوامی مقامات جیسے ریلوے اسٹیشن اورائیر پورٹس میں سفر کے دوران آرام کر نے کیلئے منفرد انداز کے سلیپ با کس(Sleepbox) متعارف کرو ائے گئے ہیں۔ اس ساؤنڈ پروف با کس کو سلیپنگ کیپسول بھی کہا جاتاہے جس میں ایک وقت میں ایک ہی فرد آرام کر سکتا ہے۔اس میں لیٹنے کے لئے بستر کے ساتھ ساتھ مسافر وں کے استعمال کیلئے دیگربنیادی ٹیکنالوجی کی سہولتیں بھی مہیا کی گئی ہیں ۔اگر فوری طور پر ائیر پورٹس اور ریلوے اسٹیشن کے ہو ٹل یا ہوسٹل میں کمرہ دستیاب نہ ہو تو اس سلیپنگ کیپسول میں مناسب کرائے کی ادائیگی کے بعد آرام کیا جاسکتا ہے۔