18 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 21:7
آئی فون کے ذریعے کار کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے
جنگ نیوز -
برلن …حال ہی میں جرمنی میں ہو نے والے انٹر نیشنل مو ٹر شو کے دوران آئی فون کے ذریعے کار کو پارک کر نے کی ایک جدید ٹیکنالو جی متعارف کروائی گئی ہے۔اس شو کے دوران آئی فون کی ایک نئی Applicationکا عملی مظاہرہ پیش کر کے کار کو ڈرائیور کے بغیر صرف آئی فون سے کنٹرول کر کے پارک کیا گیا۔ ڈرائیور کار کے اندر بیٹھنے کے بجائے اس کے باہر کھڑے ہو کر اپنے آئی فون کے ذریعے اس کے بریک،Acceleratorاور اسٹیرنگ کو قابو کر کے نہایت برق رفتاری سے مو ڑکر کم سے کم جگہ میں پار ک کر سکتا ہے۔ کار اور آئی فون میں نصب سنسرزاور خود کار نظام کے ذریعے ڈرائیور کے بغیر کار کوپارک کر نے کے نا ممکن کام کو ممکن بنادیا گیاہے۔