18 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 21:7
دریائے جہلم کے کناروں پر آباد متعدد دیہات میں وارننگ جاری
جنگ نیوز -
مظفرآباد…بھارت کی جانب سے دریائے جہلم میں پانی کا بڑا ریلہ چھوڑنے کے بعد آزادکشمیر میں دریائے جہلم کے کناروں پر آباد متعدد دیہات میں وارننگ جاری کردی گئی ہے۔بھارت کی جانب سے اتوار کے روز دوپہر کو دریائے جہلم میں پانی کے بہاوٴ کو روکنے کے چند گھنٹوں بعد ہی پانی کا بڑا ریلہ دوبارہ دریائے جہلم میں چھوڑ دیا گیا،جس کے باعث آزادکشمیر سے گزرنے والے دریائے جہلم میں سیلاب آگیا۔آزادکشمیر انتظامیہ نے دریا کناروں پر آباد متعدد دیہات سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ذرائع کے مطابق پانی کا یہ بڑا ریلہ دریائے جہلم میں مظفرآباد، باغ اور راولا کوٹ سے ہواتا ہوا رات دیر گئے میرپور میں منگلا ڈیم میں جا گرے گا،جس کے باعث آزادکشمیر انتظامیہ نے دریا کناروں پر آباد دیہات میں وارننگ جاری کردی ہے۔بھارت کی جانب سے دریائے جہلم میں پانی چھوڑنے کا یہ واقع ایسے موقع پر پیش آیا ہے جب بھارت دریائے نیلم کا پانی دریائے جہلم سے چھوڑ کر ایک پن بجلی کا منصوبہ مکمل کرنے جا رہا ہے جو سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی اور دونوں ممالک کے درمیاں کشیدگی کا باعث ہے۔