تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 2:23

حناربانی کھر کی ہیلری کلنٹن سے ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

جنگ نیوز -


واشنگٹن ... وزیر خارجہ حناربانی کھر کی امریکی ہم منصب ہیلری کلنٹن سے ملاقات ہوئی ،جس میں دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاکستان کے وزیر خارجہ حناربانی کھر کی امریکی ہم منصب ہیلری کلنٹن سے نیویارک کے ایک مقامی ہوٹل میں ہوئی ،ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ ،مسئلہ افغانستان سمیت دیگر دو طرفہ اور باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،پاکستانی وزیرخارجہ کے ہمراہ ملاقات میں سیکریٹری خارجہ سلمان بشیر اورحسین حقانی بھی موجود تھے۔امریکا کی جانب سے افغانستان و پاکستان کے لیے خصوصی نمایندہ مارک گراسمین اور پاکستان میں تعینات امریکی سفیر کیمرون منٹر میں بھی ملاقات میں شریک تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.