تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 2:34

لاہور:مزید 22لیبارٹریاں سیل ، مالکان اورملازمین زیر حراست

جنگ نیوز -


لاہور ... ڈینگی مریضوں سے ٹیسٹوں کی زائد فیس وصول کرنیوالی نجی لیبارٹریوں کیخلاف لاہور کی ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈاوٴن جاری ہے،فیروز پورروڈ پر دومعروف نجی اسپتالوں کی لیبارٹریوں سمیت 24لیبارٹریاں سیل کرکے انکے مالکان اورملازمین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ادھرہوم سیکرٹری پنجاب نے ڈینگی کے تدارک کیلئے دفعہ 144 میں ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ پنجاب حکومت نے دفعہ 144کے تحت ڈینگی ٹیسٹ کی90روپے فیس مقرر کررکھی ہے جس کی خلاف ورزی پر مزید24لیبارٹریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انکے مالکان اورملاززمین کو حراست میں لے لیا گیا۔ ان میں فیروزپورروڈ کی دولیبارٹریاں بھی شامل ہیں جن کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ہفتے کے روز 47لیبارٹریز کوسیل کیا گیا تھا،یوں سیل کی جانیوالی لیبارٹریوں کی تعداد69ہوگئی ہے ۔ ادھرہوم سیکرٹری پنجاب نے ڈینگی کی روک تھام کے لیے دفعہ 144 میں ایک ماہ کی توسیع کردی ہے اور850سروس سٹیشنز کوحفاظتی انتظامات یقینی بنانے کیلئے نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔ دوسری جانب ضلعی حکومت نرسری مالکان سے بھی کہا ہے کہ وہ ڈینگی مچھر کی افزائش روکنے کیلئے ضروری انتظامات کریں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.