تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 2:34

مستونگ : نیٹو سپلائی کے آئل ٹینکر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

جنگ نیوز -
مستونگ : نیٹو سپلائی کے آئل ٹینکر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

مستونگ…ضلع مستونگ میں نیٹو سپلائی کے آئل ٹینکر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، جس سے آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔لیویز ذرائع کے مطابق افغانستان میں نیٹو سپلائی کیلئے ایک ائل ٹینکر کراچی سے تیل لیکر چمن جارہا تھا جب یہ آئل ٹینکر ضلع مستونگ کے علاقے نوشکی روڈ پر پہنچا تو نامعلوم افراد نے اس اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ٹینکر کے عقبی حصے میں گولیاں لگنے سے آگ بھڑک اٹھی تاہم ٹینکر کے ڈرائیور اور کلینر نے ٹینکر سے کودکر اپنی جانیں بچا لیں۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر لیویز حکام موقع پر پہنچ گئے تاہم مستونگ میں فائربریگیڈ کی سہولت میسر نہ ہونے کی وجہ سے رات گئے تک آگ پر قابو پالیا نہیں جاسکا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.