19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 2:34
اندرون ملک سے کوئٹہ آنیوالی ٹرینیں کئی گھنٹے تاخیر کا شکار
جنگ نیوز -
اندرون ملک سے کوئٹہ آنیوالی ٹرینیں کئی گھنٹے تاخیر کا شکار
کوئٹہ…اندرون ملک سے کوئٹہ آنے والی ٹرینیں حسب معمول کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں،پشاور سے آنے والی کوئٹہ ایکسپریس بیس گھنٹے کی طویل تاخیر سے پیر کی دوپہر تک کوئٹہ پہنچے گی۔ ریلوے حکام کے مطابق اندرون ملک سے آنے والی تمام ٹرینیں کئی کئی گھنٹوں کی تاخیر سے کوئٹہ پہنچ رہی ہیں،راولپنڈی سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس دس گھنٹے کی تاخیر سے رات ایک بجے کوئٹہ پہنچ رہی ہے ،کراچی سے کوئٹہ آنے والی بولان میل تیرہ گھنٹے کی تاخیر سے رات تین بجے پہنچے گی جبکہ پشاور سے آنے والی کوئٹہ ایکسپریس جسے آج شام چھ بجے کوئٹہ پہنچنا تھا تاہم اس ٹرین کورات گئے سیکورٹی خدشات کی بنا پر جیکب آباد میں روک لیا گیا یہ ٹرین بیس گھنٹے کی تاخیر سے پیر کی دوپہردوبجے تک کوئٹہ پہنچنے کا امکان ہے تاہم اس مزید تاخیر بھی ہوسکتی ہے۔