19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 2:45
کراچی: مختلف علاقوں میں رات گئے لوڈشیڈنگ ، شہری پریشان
جنگ نیوز -
کراچی: مختلف علاقوں میں رات گئے لوڈشیڈنگ ، شہری پریشان
کراچی…کے ای ایس سی اور سوئی سدرن گیس کے درمیان تناذعے نے نیا رخ اختیار کرلیا ہے جس کے باعث شہریوں کو غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔شہر کے مختلف علاقوں میں رات گئے ہونے والی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہری سخت پریشان ہیں۔متاثرہ علاقوں میں گلشن اقبال،گلستان جوہر،کورنگی،لانڈھی،شاہ فیصل کالونی،نارتھ ناظم آباد،ناظم آباد،سرجانی ٹاوٴن ،لیاری،چاکیواڑہ،کلفٹن،رنچھوڑلین کے بعض علاقے شامل ہیں۔رات گئے کی جانے والی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہری جاگ کر رات گزارنے پر مجبور ہیں جبکہ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کے ای ایس سی اور سوئی سدرن گیس کے تنازعے کی سزا شہریوں کو نہ دی جائے۔