تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 4:34

سعودی عرب: شدت پسند القحطانی نے ہتھیار ڈالنے کی پیشکش کردی

جنگ نیوز -


جدہ ... سعودی وزارت داخلہ کو مطلوب شدت پسند مجیب بن محمد القحطانی نے ہتھیار ڈالنے کی پیشکش کردی۔جدہ میں سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنر ل منصورالترکی نے عرب اخبار کو بتایا کہ مطلوب شدت مجیب بن محمد القحطانی نے بیرون ملک سے اپنی فیملی سے رابطہ کیا اوراس خواہش کااظہارکیاکہ وہ واپس آکرخودکوحکام کے حوالے کرناچاہتاہے۔ان کا کہناتھاکہ القحطانی کانام سعودی حکومت کو انتہائی مطلوب سینتالیس شدت پسندوں کی فہرست میں شامل ہے۔ اوراس کی وطن واپسی کے سلسلے میں سیکیورٹی ایجنسیاں ضروری انتظامات کررہی ہیں ،منصورالترکی کے مطابق القحطانی کے ساتھ وہی سلوک کیا جائے گا جو دوسرے ہتھیار ڈالنے والے شدت پسندوں کے ساتھ کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.