تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 7:7

بھارت کی جانب سے چھوڑا گیا پانی کا ریلہ منگلا ڈیم میں داخل

جنگ نیوز -
مظفرآباد…بھارت کی جانب سے گزشتہ روز دریائے جہلم میں چھوڑا گیا پانی کا ریلہ منگلا ڈیم میں داخل ہوگیا ہے۔ریلے سے کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا جبکہ ڈیم میں بھی پانی کی سطح معمول کے مطابق ہے۔بھارت کی جانب سے اتوار کے روز دوپہر کو دریائے جہلم میں پانی کا بہاوٴ چند گھنٹے روکا گیا جس کے بعد اچانک پانی کا بڑا ریلہ دوبارہ دریائے جہلم میں چھوڑ دیا گیا،،اس عمل سے دریائے جہلم میں سیلاب کی کیفیت پیدا ہوگئی۔ جس کے بعد آزادکشمیر انتظامیہ نے کسی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لئے دریا کے کناروں پر آباد متعدد دیہات سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا۔ڈپٹی کمشنر میر پور چوہدری محمد طیف کے مطابق کے مطابق پانی کا یہ بڑا ریلہ دریائے جہلم سے گزرتا ہوا میر پور میں منگلا ڈیم میں داخل ہوگیا ہے۔تاہم ڈیم میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ہے جبکہ دریا کے کنارے آباد دیہات بھی محفوظ ہیں۔

صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.