20 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:25
چوتھی سارک بزنس فورم21ستمبر سے کھٹمنڈو میں ہوگا
جنگ نیوز -
کھٹمنڈو…نیپال میں منعقد ہونے والے دو روزہ سارک بزنس فورم میں پاکستان سے 70 سرمایہ کار شرکت کر رہے ہیں۔فورم میں پاکستان سمیت دیگر سارک ممالک کے سارک سرمایہ کاربھی شرکت کر یں گے۔سارک ایوان صنعت وتجارت کے مطابق چوتھے سارک بزنس فورم کا دو روزہ اجلاس 21 ستمبر سے نیپال کھٹمڈومیں ہو گا ،جس میں پاکستان سے شرکت کرنے والے سرمایہ کار نیپال روانہ ہو گئے ہیں ۔فورم کا بنیادی مقصد خطے کے ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور آئیڈیازکا تبادلہ ہے۔چوتھے سارک بزنس فورم کے آخری روز 22 ستمبر کو ایک نمائش کا انعقاد کیا جائے گا جس میں سارک ممالک میں بنائی جانے والی اشیاء رکھی جائیں گی۔