20 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:46
آسٹریلیا: دنیا کا سب سے بڑا بریڈکیک تیار ، عالمی ریکارڈ قائم
جنگ نیوز -
ایڈیلیڈ…آسٹریلوی ریاست نیو ساؤتھ ویلز کے قصبے Cowraمیں خواتین کے ایک گروپ نے دنیا کا سب سے بڑا بریڈکیک تیار کرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔قصبے میں ہونے والے ایک شو میں خواتین کے اس گروپ نے178کلوگرام وزنی بریڈ کیک تیار کرکے اپنا نام ریکارڈ بکس میں شامل کروالیا۔ اس بریڈ کیک کی تیاری میں111کلوگرام آٹا،33لیٹر دودھ،ساڑھے4کلوگرام مکھن،ساڑھے4کلوگرام چینی اور 492گرام بیکنگ پاؤڈر استعمال کیا گیا۔ان خواتین کی اس کاوش کو دنیا کے سب سے بڑے بریڈ کیک کی حیثیت سے گنیز بک آف ورلڈریکارڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔