تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 3:24

” امریکا نے 1930 میں برطانیہ پر حملوں کا منصوبہ بنایا تھا “

جنگ نیوز -


” امریکا نے 1930 میں برطانیہ پر حملوں کا منصوبہ بنایا تھا “

امریکی معیشت کی ابتری کے باعث منصوبہ بنایاگیا،تجزیہ کار

واشنگٹن…وکی لیکس کے انکشافات اپنی جگہ لیکن امریکا میں ایک ایسا انکشاف ہوا ہے جسے اس روئے زمین کا سب سے زیادہ ”خطرناک اور حساس “ انکشاف قرار دیا جا رہا ہے۔امریکی حکومت کی خفیہ دستاویزات کے مطابق امریکا نے انیس سو تیس میں برطانیہ پر کیمیائی ہتھیاروں اور بمباری کا بڑا منصوبہ بنایا تھا۔برطانیہ کے خلاف جنگ کا یہ خفیہ منصوبہ چینل فائیو پر پہلی بارڈاکیو منٹری کی صورت میں سامنے آیا ہے ، جسے امریکی فوج کا اب تک کا سب سے خفیہ اور حساس منصوبہ قرار دیا جا رہا ہے۔خفیہ دستاویز کے مطابق منصوبے پر عمل درآمد کیلئے پانچ کروڑ ستر لاکھ ڈالر کی رقم بھی مختص کی گئی تھی جو اس زمانے میں بہت بڑی رقم تصور کی جاتی تھی۔war on the red empire کے نام سے بنائے گئے اس منصوبے میں کینیڈا اوردیگر اہم جگہوں پر موجود برطانوی فوجی اڈوں صنعتی اور تجارتی مراکز کو نشانہ بنانا شامل تھا ، دستاویز کے مطابق کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال بھی منصوبے کا حصہ تھا۔اس خفیہ منصوبے کی خاص بات یہ ہے کہ اس پر کسی چھوٹے موٹے فوجی افسر کے نہیں بلکہ اس زمانے کے لیجنڈ سمجھے جانے والے General Douglas MacArthur کے دستخط ہیں۔امریکی تجزیہ کاروں کے مطابق انیس سو تیس میں امریکی معیشت کی ابتری اور غیر یقینی سیاسی صورت حال کے باعث امریکی حکام ایسا منصوبہ بنانے پرمجبورہوئے۔تاہم دوسری جنگ عظیم میں بننے والے مختلف ملکوں کے اتحاد نے دنیا کا نقشہ بدل کر رکھ دیا۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.