21 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 3:35
امریکا کی 20سالہ طالبہ دنیا کی سب سے چھوٹے قد کی خاتون
جنگ نیوز -
سپرنگ فیلڈ ... دنیا کی سب سے چھوٹے قد کی خاتون ہونے کا اعزاز امریکی خاتون کے پاس ہے جس کا قد 27 انچ ہے غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق دنیا کی سب سے چھوٹے قد کی خاتون ہونے کا اعزاز ایک امریکی خاتون کے پاس ہے ،گنیز ورلڈ رکارڈ کے مطابق دنیا کی سب سے چھوٹے کی خاتون کا قد 27 انچ ہے اور وہ امریکی ریاست الی نوائے کی رہنے والی 20سال کی طالبہ ہے۔ برجٹ کے بھائی کا قد 38 انچ ہے،وہ جمناسٹک،کراٹے، باسکٹ بال کھیلتا ہے اس نے بھی گنیز ورلڈ رکارڈ کیلئے اپنا نام دیا تھا ۔اس سے پہلے چھوٹے قد کی خاتون ہونے کا اعزاز 27.5 انچ کی ترکی کی ایلف کوکامان کے پاس تھا۔