تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 6:35

کراچی میں کل ملنے والی وھیل نہ اٹھائی جا سکی، ساحل پر تعفن

جنگ نیوز -


کراچی…گزشتہ روز کراچی کے ساحل سمندر پر مردہ حالات میں آنے والی تقریباً 40 سے 50فٹ لمبی مچھلی تاحال کنارہ سے نہیں ہٹائی جا سکی جس کی وجہ سے ساحل پر تعفن پھیل گیا ہے۔ کراچی کے ساحل پر گذشتہ روز تقریباً50فٹ لمبی مردہ مچھلی آ گئی،جسے دیکھنے کے لئے بڑی تعداد میں لوگ سی ویوپہنچ گئے اورمچھلی کے ساتھ تصاویر کھنچواتے رہے ۔ انتظامیہ یامتعلقہ اداروں نے مچھلی کی نسل اوراسکے مردہ وجود کوکارآمدبنانے کیلئے ساحل کا رخ نہیں کیا تاہم لوگ ایسے جمع ہوگئے جیسے انہیں کوئی تفریح کاپہلومل گیاہو۔کسی نے اسے وہیل کہا تو کسی نے شارک قراردیا ،بعض نام توفوراًایجاد ہوگئے۔ سی ویوکنٹرکٹرکے ملازمین نے مچھلی کودفن کرنے کے لئے ٹریکٹر کی مدد سے کھینچنے کی کوشش کی۔کھینچ نہ سکے تواس کے ٹکڑے کردیئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.