21 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:58
لاہور میں ہونے والانیشنل ٹوئینٹی ٹوئینٹی کپ کراچی منتقل
جنگ نیوز -
کراچی… صدر پاکستان آصف زرداری کی ہدایت پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے لاہور میں ہونے والانیشنل ٹوئینٹی ٹوئینٹی کپ کراچی منتقل کردیا۔گزشتہ روز بلاول ہاوس میں صدر آصف زرداری سے کھلاڑیوں کی ملاقات میں ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ کراچی منتقل کرنے کی تجویزسامنے آئی تھی،بعض سابق کرکٹرزکاکہناتھاکہ لاہورمیں ڈینگی کے خطرے اورسیلاب متاثرین کی امداد کیلئے ٹورنامنٹ کراچی منتقل کردیاجائے،جس پرصدرآصف زرداری نے بھی ٹورنامنٹ کراچی منتقل کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی، جس کے بعد پی سی بی کے چئیرمین اعجاز بٹ نے ٹوئینٹی ٹوئینٹی ٹورنامنٹ کراچی منتقل کردیا ہے، ٹورنامنٹ شیڈول کے تحت 25ستمبر سے ہی شروع ہوگا۔